What is ICU,CCU AND CPU in Hospital?

 ?What is ICU, CCU, And CPU in Hospital


 آپ نے 
ICU 
کا نام سنا ہوگا اس کا مطلب ہے انتہائی نگہداشت کا یونٹ ۔ یہ ھسپتال کا وہ شعبہ ھوتا ہے جہاں ان مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جو بیماری کے انتہائی شدید ھونے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوتے ہیں ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم دن رات انکی صحت اور بقا کی جنگ لڑ رہی ھوتی ہے ۔
CCU سی سی یو ھسپتال کا وہ شعبہ ہے جہاں دل کے ان مریضوں کو رکھا جاتا ہے جن کے دل کی بیماری اس نوعیت کی ھوگئی ھوتی ہے کہ نہ صرف ان کے دل کی کیفیت کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کیا جاتا ہے بلکہ پورے جسم کے اہم اعضاء کے کام کرنے کی صلاحیت پر مستقل نگاہ رکھی جاتی ہے ۔
دل کو خون مہیا کرنے والی خون کی نالیاں کورونری آرٹریز کہلاتی ہیں کورونری کا لفظ کورونا سے نکلا ھے جس کا مطلب ہے تاج ۔ جس طرح تاج بادشاہ کے سر پر سجا ھوتا ہے اسی طرح یہ نالیاں جسم کے بادشاہ دل کے اوپر سجی ھوتی ہیں اسی لئے انہیں کورونری آرٹریز کہا جاتا ہے ۔ ان نالیوں کے تنگ یا بند ھونے کی وجہ سے انجائنا یا ھارٹ اٹیک ھوتا ہے اسی مناسبت سے اس شعبے کو کورونری کئیر یونٹ یا CCU کہتےہیں ۔
دل کی ان نالیوں کی جانچ پڑتال اور انکی صحت جاننے کےلئے ھم نے ایک نئے یونٹ کے بارے میں سوچا اور اسے قائم کیا ہے اور اس کا نام ھم نے CPU تجویز کیا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کورونری پریوینشن یونٹ ، یہ ھسپتال کا وہ حصہ ھوتا ہے جہاں بظاہر صحت مند افراد کو ایک یا دو دن کے لئے رکھا جاتا ہے خاص طور پر وہ لوگ جو بہت زیادہ تمباکو اور سگریٹ یا الکحل کا استعمال کرتے ہیں یا وہ جن میں انجائنا اور ھارٹ اٹیک کا خطرہ بہت زیادہ ھوتا ہے یا وہ جن کی انجیو پلاسٹی یا بائی پاس آپریشن ھو چکا ھوتا ہے تاکہ انکے دل کی نالیوں کی صحت پر مستقبل کے حوالے سے پلاننگ کی جاسکےاور انجائنا اور ھارٹ اٹیک کے امکان اور شدت کو کم سے کم کیا جاسکے ۔
دل کی صحت کے حوالے سے پلاننگ آج ہی شروع کریں کیونکہ صحتمند دل ہی صحتمند دماغ اور جسم کا ضامن ہے اور دنیا میں وہ معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں جو صحتمند افراد پر مشتمل ہوتے ہیں ۔

Comments