دعا کے ملنے کے بعد والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا

  دعا کے ملنے کے بعد والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا


اب سے کچھ دیر قبل گمشدہ ہونے والی بچی دعازہرہ لاہور سے مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری دعا زہرہ کے گھر پہنچ گئی ہے۔

دعا زہرہ کے والدین کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے پولیس نے ان سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا اس وقت دعا زہرہ کے گھر میں موجود ہیں۔

خیال رہے دعا زہرہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی۔

"میرے گھر والے زبردستی میری شادی کہیں اور کروانا چاہتے تھے۔ مجھے مارتے تھے جس پر میں راضی نہیں ہو‌ں"

یہ الفاظ ہیں دعا زہرہ کے جن کے لاپتہ ہونے کی خبر نے گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ دعا کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی گھر کے پاس سے لاپتہ ہوئی ہے۔ کئی دن پولیس کی تلاش کے بعد بھی دعا کا کوئی سراغ نہ ملا تو سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز ستارے بھی دعا کے حق میں بول پڑے

لیکن گزشتہ شب دعا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے اپنے حوالے سے تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔ میڈیا کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دعا کہتی ہیں "میری عمر 18 سال ہے اور میں نے اپنی مرضی اور پسند سے شادی کی ہے خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔ گھر والے عمر غلط بتا رہے ہیں میں بالغ ہوں میری عمر 14 سال نہیں 18 سال ہے۔ مجھے کسی نے اغواء کیا ہے نہ ہی کوئی زور زبردستی ہوئی ہے۔ میرا نکاح 17 اپریل کو ہوا اور گھر سے کوئی قیمتی سامان لے کر نہیں گئی۔ میرے شوہر کا نام ظہیر احمد ہے اور اب میں اپنے گھر میں ہوں۔"


Comments