امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹوئٹر پر دنیا کا سب سے مقبول ہیش ٹیگ؟
تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد ٹوئٹر پر امپورٹڈ حکومت نامنظور کو دنیا کا سب سے مقبول ہیش ٹیگ ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر پر چلنے والے ہیش ٹیگ کے جائزے کے لئے استعمال ہونے والے ٹول ٹوئٹ بائنڈر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور کو دنیا کا سب سے مقبول ہیش ٹیگ قرار دیا ہے۔ٹوئٹ بائنڈر کے مطابق امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ 10 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ٹوئٹس کی گئی ہیں، اب تک دنیا بھر میں کسی بھی ہیش ٹیگ کو اتنا زیادہ استعمال نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کی، جس میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کو دنیا کا سب سے مقبول ہیش ٹیگ قرار دیا ہے۔History is being made, you cannot stop the voices of people of Pakistan, it will only get louder and louder!
Comments
Post a Comment